29 نومبر 2014 - 11:53
افغانستان میں مزار شریف پر بم دھماکہ

افغانستان کے شہر مزار شریف میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگۓ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبۂ بلخ کی پولیس نے کہا ہے کہ جمعے دن اس صوبے کے صدر مقام مزار شریف میں ایک بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگۓ ہیں۔ ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس بم دھماکےکی ذمےداری قبول  نہیں کی ہے۔ مزار شریف شمالی افغانستان کا ایسا شہرسمجھا جاتا ہے جہاں بدامنی کے واقعات نہیں ہوتے ہیں۔ آج جمعے کے دن افغانستان کے لۓ ایک خونریز دن تھا۔ مزار شریف کے علاوہ صوبۂ ننگر ہار میں واقع خوگيانی شہر کی جامع مسجد میں نمازیوں پر خود کش حملہ کیا گيا اور صوبۂ ہلمند میں واقع نوزاد ضلع میں واقع فوجی چھاؤنی کو بھی خود کش حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲